01-Jun-2022 غیر عنوان -
نعتِ رسولِ مقبول ﷺ
بر زمینِ حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللّٰہ علیہ
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
❣️🌹🌹❣️
میرے دل میں کرو گھاؤ تو بہت اچھا ہو
اپنا بیمار بَناؤ تو بہت اچھا ہو
میں تو مفلس ہوں مدینے کو نہیں آ سکتا
تم ہی گَر خواب میں آؤ تو بہت اچھا ہو
اچھا ہوتا ہی نہیں درد مِری آنکھوں کا
سبز گنبد جو دِکھاؤ تو بہت اچھا ہو
بخش دیتا ہے خدا اپنے نبی کے صدقے
اشک پلکوں پہ سَجاؤ تو بہت اچھا ہو
کاش محشر میں یہ توصیفؔ سے فرمائیں حضور
"چند اشعار سُناؤ" تو بہت اچھا ہو
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
✍️از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بِہار انڈیا
+91 9594346926
Reyaan
07-Jun-2022 08:47 PM
👌👌👌
Reply
Joseph Davis
05-Jun-2022 11:21 PM
Nyc
Reply
Saba Rahman
05-Jun-2022 11:01 PM
Nyc
Reply